اغوا کاروں کا بچے کو رہا کرنے کیلئے بٹ کوائن کرنسی میں تاوان کا مطالبہ

بٹ کوائن کی قدر میں بڑی کمی

بھارت میں اغوا کاروں نے 8 سالہ بچے کو رہا کرنے کے لیے بٹ کوائن کرنسی میں تاوان کا مطالبہ کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اغوا کاروں نے بچے کو رہا کرنے لیے 100 بٹ کوائن کا مطالبہ کیا ہے جو بھارتی کرنسی میں  17 کروڑ روپے بنتے ہیں۔

اغوا کاروں نے بچے کے گھر والوں کو ڈیجیٹل کرنسی دینے کا طریقہ کار بھی بتایا۔

بھارتی شہر منگلورو سے اس وقت اغوا کیا گیا جب وہ اپنے گھر کے باہر کھیل رہا تھا۔

ڈارک نیٹ کی ’وال اسٹریٹ مارکیٹ‘ بند ہوگئی، مالکان گرفتار

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن نے اپنی تاریخ میں پہلی مرتبہ بیس ہزار ڈالر کا ہندسہ عبور کیا تھا۔

رواں برس مارچ میں ایک بٹ کوائن کی قیمت تقریبا پانچ ہزار ڈالر تھی لیکن اس کی مانگ میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن بارہ برس قبل مارکیٹ میں آئی تھی اور اس وقت اس کی قیمت ایک ڈالر سے بھی کم تھی۔

ڈالر یا دیگر کرنسیوں کی نسبت ڈیجیٹل بٹ کوائن کی قیمت مستحکم نہیں ہے اور اس کرنسی میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو بھاری نقصان بھی اٹھانا پڑ سکتا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ بٹ کوائن یا دیگر ڈیجیٹل کرنسیوں میں سرمایہ کاری کو انتہائی رسک والی سرمایہ کاری قرار دیا جاتا ہے۔


متعلقہ خبریں