عارضہ قلب کے مریضوں کو دی جانے والی گولی مارکیٹ سے بدستور غائب

عارضہ قلب کے مریضوں کو دی جانے والی گولی مارکیٹ سے بدستور غائب

لاہور: دل کے عارضے میں مبتلا افراد کو ایمرجنسی میں دی جانیوالی گولی بدستور مارکیٹ سےغائب ہے، مریضوں کے لواحقین دوائی خریدنے کیلئے در در کی ٹوکریں کھانے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

انجائنا کے درد اور ہارٹ اٹیک میں ہنگامی بنیادوں پر استعمال ہونیوالی دوا “اینجی سڈ” کی  گولی کی تلاش میں مریضوں کے لواحقین خوار ہوگئے۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ ایک کے بعد ایک فارمیسیز پر چکر لگانے کے بعد بھی یہ دوا نہیں مل رہی ہے۔

ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے لاہور کے شہری ناصر اور احمد نے کہا کہ وہ 10  سے میڈیکل اسٹورز کا چکر لگا چکا چکے ہیں لیکن انجی سیڈ  کی گولی نہیں مل رہی ہے۔

مزید پڑھیں: پیپلز پارٹی کا ادویات سیکنڈل پر پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ

دوسری جانب میڈیکل اسٹور مالکان کا کہنا ہے کہ کمپنی سے ڈیمانڈ کے مطابق سپلائی نہیں ملتی، اس لیے گولی کی قلت کا سامنا ہے۔

لاہور کے ایک میڈیکل اسٹور کے مالک  نادر وکیل کا کہنا ہے کہ اینجی سڈ کی کافی ڈیمانڈ ہے لیکن کمپنی سے اتنی مل نہیں رہی ہے۔

شہریوں سے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومتی ادارے مارکیٹ میں جان بچانے والی ادویات کی فراہمی یقینی بنائیں تاکہ عوام کسی بڑے حادثہ سے بچ سکیں۔


متعلقہ خبریں