ساری ریلوے کو نہیں چلا سکتے، اعظم خان سواتی

سمندر پار پاکستانیوں کے لیے خوشخبری: آئندہ انتخابات میں ووٹ دینے کے مجاز ہوں گے

فوٹو: فائل


لاہور: وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ ساری ریلوے کو نہیں چلا سکتے، کچھ حصے کو آئوٹ سورس کرنا پڑیں گے، وگرنہ اسٹیل مل کی طرح ریلوے بند ہو جائے گی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگوں کو ریلوے سے نہیں نکالیں گے۔ اضافی افراد کو پرائیویٹ پارٹنر کمپنیوں کو ریفر کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ریلوے کی جاب بہت مشکل ہے کیونکہ شیخ رشید نے جس طریقے سے کام کیا ان کی جگہ نہیں لے سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ ریلوے میں سب سے بڑا مسئلہ سیفٹی کا ہے،اس پر رعایت نہیں ہوگی،تمام مسافروں کےتحفظ کیلئے اپنے بھرپور ذرائع استعمال کریں گے۔

 وزیر ریلوے نے ڈیڑھ ارب ڈالر کا فائدہ دیا، عمران خان

انہوں نے کہا کہ میڈ یا ریاست کا چوتھا ستوں ہے میری غفلتوں اور کمزوریوں کی نشان دہی نہیں ہوگی تو ریلوے بہتر نہیں ہوسکے گا۔

اعظم خان سواتی نے کہا کہ اجتماعی کوششوں سے ریلوے کوترقی دیں گے،محکمہ کو خسارے سے نکالنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے،فریٹ بزنس کو توسیع دیں گے اور منصوبوں کو آگے بڑھائیں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ریلوے اراضی پر تجاوزات بھی اہم مسئلہ ہے صوبوں کے تعاون سے تجاوزات کوختم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملازمین کو ریلوے سے نہیں نکالوں گا بلکہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ سے ٹریننگ میں صلاحیت بڑھائیں گے،سفر بروقت شروع ہوگا اور ریلوے میں صفائی ستھرائی بھی لائیں گے۔


متعلقہ خبریں