اقوام متحدہ مبصرین کی گاڑی پر حملہ: پاکستان کا بھارت سے شدید احتجاج

پاکستان کی افغان صوبہ لوگر میں دہشت گردی کے واقعے کی مذمت

اسلام آباد:  بھارتی افواج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے چری کوٹ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ اور اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین کی گاڑی پر حملے کے خلاف پاکستان نے بھارت سے شدید احتجاج کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسلام آباد میں تعینات بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے پاکستان نے بھارت سے ایل او سی پر فائرنگ اور اقوام متحدہ فوجی مبصرین پر حملے پر شدید احتجاج کیا اور احتجاجی مراسلہ بھارتی اہلکار کے سپرد کردیا

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چودھری کے مطابق بھارتی فورسز نے جان بوجھ کر اقوام متحدہ فوجی مبصر مشن کی گاڑی کو نشانہ بنایا،  خوش قسمتی سے بھارتی فائرنگ میں اقوام متحدہ کے دونوں اہلکار محفوظ رہے تاہم اقوام متحدہ کی گاڑی کو بھارتی فائرنگ سے نقصان پہنچا ہے۔

مزید پڑھین: ایل او سی: بھارتی فوج کی اقوام متحدہ مبصرین کی گاڑی پر فائرنگ

ترجمان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ اہلکار بھارتی فائرنگ کا نشانہ بننے والوں سے ملاقات کرنے پولاس گاؤں جا رہے تھے۔ پاک آرمی نے اقوام متحدہ فوجی مبصرین کو علاقے سے بحفاظت راولاکوٹ منتقل کر دیا ہے۔

ترجمان کے مطابق بھارت نے اقوام متحدہ گاڑی پر فائرنگ کرکے فائر بندی انتظام کی شدید خلاف ورزی کی ہے۔ بھارت نے کھلے عام عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی فورسز بدستور انتہائی گمراہ کن سوچ کیساتھ معصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ بھارت نے اپنے مذموم عزائم کے تحت ہی اقوام متحدہ امن اہلکاروں کو نشانہ بنایا۔

ترجمان دفتر خارجہ  کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کا اقدام اقوام متحدہ چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہے، اقوام متحدہ فوجی مبصرین پوری تندہی سے اپنی خدمات احسن انداز سے انجام دے رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں