چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا پاک چین مشترکہ فضائی مشقوں کا معائنہ


راولپنڈی: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے پاک چین مشترکہ مشقوں شاہین 9 کا معائنہ کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مشترکہ مشقوں کا مقصد دونوں ممالک کی فورسز کی صلاحیت کو بڑھانا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ‏چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے شرکا کی  پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔

آرمی چیف کا ایئرفورس کے آپریشنل بیس کا دورہ، پاک چین مشترکہ مشقوں کا معائنہ

انہوں نے کہا کہ جنگی مشقوں سے دونوں قوموں اور افواج کی دوستی کو فروغ ملے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایئرفورس کے آپریشنل بیس کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے پاک چین مشترکہ مشقوں کا معائنہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایئرچیف مجاہد انور خان نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک چین ایئرفورس کی مشترکہ مشق شاہین نو کا عملی مظاہرہ دیکھا۔

وزیراعظم عمران خان کے پاک چین تعلقات پر بیان کو سراہتے ہیں، چینی سفارت خانہ

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ مشترکہ مشقوں سے فضائیہ کی جنگی صلاحیتوں میں مزید نکھار آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ مشقوں سے باہمی اشتراک اور آپریشنل ہم آہنگی میں بہتری آئے گی، انٹرسروسز ہم آہنگی سے آپریشنل کامیابی کو تقویت ملتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ کے شاہینوں کا بلند عزم اور پیشہ وارانہ صلاحیتیں انہیں دوسروں سے منفرد کرتی ہیں۔


متعلقہ خبریں