ملک کے مختلف علاقوں میں گیس کا بحران سنگین ہوگیا

 سردی بڑھتے ہی ملک کے مختلف علاقوں میں گیس کا بحران سنگین ہوگیا

کراچی:  سردی بڑھتے ہی ملک کے مختلف علاقوں میں گیس کا بحران سنگین ہوگیا۔ کراچی میں صنعتی اور گھریلو صارفین گیس کی راہ دیکھنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

سردی کی شدت بڑھتے ہی ملک بھر میں گیس کی سپلائی کم ہوگئی ہے۔ گھریلو صارفین کے ساتھ ساتھ صنعتی شعبوں کے لیے گیس کا بحران شدت اختیار کرگیا۔ سندھ بھرمیں سی این جی اور آرایل این جی اسٹیشنز کو گیس کی سپلائی معطل کردی گئی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق کراچی سائٹ صنعتی ایریا میں گیس کی فراہمی معطل ہے۔ کورنگی صنعتی زون، فیڈرل بی ایریا میں بھی گیس پریشر انتہائی کم ہے۔ لیاری، نارتھ کراچی، سرجانی اور لانڈھی میں گیس کی شدید لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے۔ اورنگی، بلدیہ ارو ملیر میں گیس پریشر نہ ہونے کے برابر ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد سمیت پنجاب اور خیبرپختونخوا میں سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی بند کردی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: گیس بحران: سندھ حکومت نے سوئی سدرن کمپنی کو پائپ لائن بچھانے کی اجازت دے دی

ہم نیوز کے مطابق سردی کی شدت میں اضافے کے بعد گیس کی کھپت بڑھنے کے باعث سی این جی اسٹیشنز بند کیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سی این جی اسٹیشنز کو گیس 23 دسمبر کو بحال کی جائے گی۔

دوسری جانب ترجمان پیٹرولم ڈویژن کا کہنا ہے کہ جنوری 2021 کے لیے 12 ایل این جی کارگو جہاز کا انتظام کر لیا گیا ہے۔

ترجمان پیٹرولم ڈویژن  کے مطابق جنوری 2021  کے لیے 30 فیصد زیادہ اور سستی ایل این جی منگوا رہے ہیں۔ سردی کی لہر بڑھنے سے سوئی ناردرن کے سسٹم میں لوڈ 9 فیصد تک بڑھا ہے۔ سوئی سدرن کو کراچی اور کوئٹہ میں کم پریشر کا سامنا ہے۔


متعلقہ خبریں