شاہد آفریدی لاہور قلندرز کا حصہ بن گئے


لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی ٹی10 ٹورنامنٹ میں لاہور قلندرز کا حصہ بن گئے۔

اسٹار کرکٹر کو 28 جنوری سے  ابوظہبی میں شروع ہونیوالے ٹورنامنٹ میں لاہور قلندرز کا آئی کون پلیئرز منتخب کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ قلندرز فیملی کا حصہ بن کر اچھا لگا واحد فرنچائز ہے جو سارا سال ٹیلنٹ کی تلاش میں متحرک رہتی ہے۔

شاہد آفریدی کی لنکا پریمیئر لیگ کے اگلے میچز کھیلنے سے معذرت

لاہور قلندر کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید بھی شاہد آفریدی کی شمولیت پر خوش ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ شاہد آفریدی واحد اسٹار ہے جو اکیلا اسٹیڈیم بھر سکتا ہے۔

دوسری جانب لاہور قلندرز کی مینجمنٹ نے پی ایس ایل چھٹے ایڈیشن کی تئیس جنوری کو ہونیوالی ڈرافٹنگ میں پھر لوکل ٹیلنٹ کو ہی اہمیت دینے کی ٹھان لی ہے۔


متعلقہ خبریں