فواد چودھری کی ملکی سیاسی حالات بہتر ہونے کی پیش گوئی



اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے ملکی سیاسی حالات بہتر ہونے کی پیشگوئی کر دی۔

ہم نیوز کے پروگرام بریکنگ پوائنٹ ود مالک میں بات کرتے ہوئے کہا کہ تلخیاں کم ہوئی ہیں، حالت بہتری کی طرف جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے خالی نشستوں پر ضمنی انتخاب کے لیے درخواست دی اور کہا کہ سینیٹ الیکشن سے پہلے الیکٹورل کالج پورا ہونا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ والے اسمبلی کو جعلی کہتے ہیں لیکن اقتدار کے لیے بےتاب ہیں۔ اس وقت اپوزیشن کےپاس کوئی حکمت عملی نہیں۔

فوج مخالف بیانیے کو پنجاب میں کسی صورت پذیرائی نہیں مل سکتی، فواد چوہدری

اس موقع پر مسلم لیگ ن کے محمد زبیر نے کہا کہ مسلم لیگ ن اسمبلیوں سے استعفوں کیلئے متحد ہے، پی ڈی ایم میں اختلاف رائے ہو سکتا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ضمنی الیکشن کرانے کیخلاف نہیں، حکومت کو چاہیے پورے ملک میں انتخابات کرا دے۔


متعلقہ خبریں