محمد عامر کا ریٹائرمنٹ کے فیصلے کے بعد نیا بیان آ گیا


اسلام آباد: قومی کرکٹر محمد عامر کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے فیصلے کے بعد نیا بیان سامنے آ گیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ جذباتی نہیں سوچ سمجھ کر کیا۔ مکی آرتھر کو پتا تھا میں ورلڈ کپ کے بعد کرکٹ چھوڑ رہا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ مینجمنٹ نے چارج لیا تو اسے ایشو بنا لیا، آج بھی عالمی ون ڈے ریکنگ میں ٹاپ ٹین باوَلرمیں ہوں۔

عامر نے کہا کہ  میری لڑائی احسان مانی اور وسیم خان سے نہیں،ٹیم مینجمنٹ والوں کو اپنے اندر کا باس ختم کرنا پڑے گا۔

فاسٹ بولر محمد عامر نے مکی آرتھر کو مصباح الحق سے بڑا کوچ قرار دیدیا

انہوں نے کہا کہ میری باڈی ٹیسٹ کرکٹ کا بوجھ نہیں اٹھا پارہی تھی، میرے پر الزام لگایا کہ میں لیگ کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ لوگوں کے دماغ میں ڈالا گیا میں پیسے کمانا چاہتا ہوں،کچھ سابق کرکٹرز مجھے 2010 میں میچ فکسنگ کاطعنہ دیا۔

محمد عامر نے کہا کہ جرم قبول کرنا بھی ہمت کی بات ہے، کبھی نہیں کہا لیگ کھیلنے جا رہا ہوں مجھے این اوسی دو، کیسے آپ میرے اوپر الزام لگا سکتے ہیں کہ میں لیگ میں پیسے کمانا چاہتا ہوں۔


متعلقہ خبریں