خاتون پولیس اہلکار کا ملزم کی گرفتاری کیلئے منفرد انداز

خاتون پولیس اہلکار کا ملزم کی گرفتاری کیلئے منفرد انداز

فوٹو: ہم نیوز


کراچی کی خاتون پولیس افسر نے چالاک چور کر پکڑنے کے لیے فلمی انداز اپنا لیا۔ ملزم کو گرفتار کرنے کیلئے پولیس افسر نے منفرد طریقہ اپنایا۔

ٹیپو سلطان تھانے کی  دبنگ  ایس ایچ او  نے  ملزم کو پکڑے کے لئےفلمی اندازاپنایا۔

بیٹی کا جہیز چوری ہونے پر شہری نے پکارا تو خاتون تھانیدار ایکشن میں آگئی۔ ایس ایچ او شرافت خان نے مجرم کے ساتھ فون پر معاشقے کی باتیں شروع کیں۔

تھانیدار شرافت خان نے ملزم کے فون نمبر کا کھوج لگایا اور لڑکی  کی آواز میں ملزم کو رجھایا اورملاقات کیلئے شارع فیصل بلایا۔

ملزم مقررہ مقام پر پہنچا تو اسے انداز ہ نہ تھا کہ وہ قانون کے شکنجے میں آچکا ہے۔ لیڈی ایس ایچ او نے  ملزم کو باتوں میں لگایا اور  پولیس  پارٹی نے آکراسے دبوچ لیا۔

دبنگ خاتون انسپکٹر کی دلیری کا یہ  پہلا واقعہ نہیں۔ اپریل میں کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر  پیر آباد پہنچی۔ مشتعل ہجوم کے پتھراوسے زخمی ہوئی لیکن اپنی جگہ پر ڈٹی رہیں۔

 


متعلقہ خبریں