لوٹ کا مال بچانے کیلئے اپوزیشن ملک دشمنی تک جا پہنچی ہے، شہباز گل

مریم صاحبہ! آئیں قدم بڑھائیں،37 ویں بار عمران خان سے شکست کھائیں: شہباز گل

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ لوٹ کا مال بچانے کے لیے اپوزیشن ملک دشمنی تک جا پہنچی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ دوران وبا صنعتیں کھولنے کی مخالفت معاشی ترقی کی مخالفت تھی اور وہ معاشی ترقی جو برآمدات میں اضافے کی صورت نظر آرہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوٹ کا مال بچانے کے لیے اپوزیشن ملک دشمنی تک جا چکی ہے اور اپوزیشن اپنے فیصلوں سے ہمارا حال بھارت جیسا کرنا چاہتی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کورونا سے مزید 80 اموات

شہباز گل نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے وزیر اعظم عمران خان نے دوراندیشی سے بہترین فیصلے کیے۔


متعلقہ خبریں