پشاور خیبر ٹیچنگ اسپتال، معطل ملازمین کو فارغ کرنے کی سفارش

پشاور خیبر ٹیچنگ اسپتال، معطل ملازمین کو فارغ کرنے کی سفارش

فائل فوٹو


پشاور: خیبرٹیچنگ اسپتال کے واقعے پر انکوائری کمیٹی نے اسپتال ڈائریکٹر سمیت 7 معطل ملازمین کو فارغ کرنے کی سفارش کر دی۔

پشاور خیبر ٹیچنگ اسپتال میں آکسیجن کی کمی کے واقعے پر بنی انکوائری کمیٹی نے اپنی رپورٹ پیش کر دی۔ انکوائری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملازمین کی غفلت کی وجہ سے آکسیجن کی فراہمی بروقت ممکن نہ ہو سکی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایچ آر منیجرنے آکسیجن پلانٹ میں غیر تربیت یافتہ اسٹاف کو بھرتی کیا تھا، یہ انکوائری رپورٹ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو پیش کی جائے گی۔

اسپتال ترجمان کے مطابق معطل ملازمین کی جگہ عارضی بنیادوں پر اسٹاف بھرتی کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے اور آکسیجن پلانٹ کے لیے ایک اسسٹنٹ بائیو میڈیکل انجینئر اور 2 بائیو میڈیکل ٹیکنیشن بھرتی کیے گئے ہیں جبکہ مزید اسٹاف کی کمی کو بھی پورا کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر ٹیچنگ اسپتال واقعہ، ڈائریکٹر سمیت7ارکان معطل

ترجمان کے مطابق جلد نئی کمپنی کے ساتھ آکسیجن کی فراہمی کا معاہدہ طے پائے گا۔


متعلقہ خبریں