وزیر اعظم عمران خان کی بنی گالہ رہائش گاہ قانونی قرار

وزیر اعظم کا ایم کیو ایم کی دعوت پر دورہ کراچی کا امکان

فائل فوٹو


اسلام آباد:  کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وزیراعظم عمران خان کی بنی گالہ میں رہائش گاہ کو قانونی قرار دے دیا۔

ذرائع کے مطابق سی ڈی اے نے وزیراعظم کے گھر کے نقشے کی منظوری دی اور انہیں 12 لاکھ 6 ہزار روپے کا جرمانہ بھی کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے جرمانے کی رقم بینک ڈرافٹ کے ذریعے ادا کر دی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی بنی گالہ میں ذاتی رہائش گاہ پر کتنی سیکیورٹی ہے؟

یاد رہے کہ وزیراعظمعمران خان نے اپنے گھر کو ریگولرائز کرانے کے لیے 2018 میں درخواست دی تھی، اکتوبر 2018 میں اتھارٹی نے ان کی درخواست پر اعتراضات اٹھاتے ہوئے ان سے مزید معلومات فراہم کرنے کا کہا تھا۔


متعلقہ خبریں