سینیٹ کمیٹی میں چیئرمین نیب نہ آئے تو وارنٹ جاری ہوں گے، سلیم مانڈوی والا



لاہور: ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ سینیٹ کمیٹی میں چیئرمین نیب نہ آئے تو وارنٹ جاری ہوں گے۔

لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امپورٹ ،ایکسپورٹ سے کب سے نیب کا تعلق ہو گیا؟

ان کا کہنا تھا کہ نیب کے رولز تبدیل کرنے کیلئے آرڈیننس حکومت نے نکالا،آرڈیننس پر کوئی اتفاق نہ ہوسکا،نیب کے بارے عجیب عجیب باتیں سننے کو ملتی ہیں۔

سلیم مانڈوی والا پانچ ماہ بعد بھی جواب دینے میں ناکام رہے، نیب

سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ سینیٹ الیکشن اپنے ٹائم پر ہوں گے،اسے کوئی تبدیل نہیں کرسکتا، اس کی تاریخ میں تبدیلی کیلئے ترمیم ضروری ہے۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ حکومت وزرا کہہ رہے ہیں کہ ہم مذاکرات کیلئے تیار ہیں،اگر ہر کوئی چور ڈاکو ہے تو پوری پارلیمنٹ گھر چلی جائے۔

نیب نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کو طلب کرلیا

ان کا کہنا تھا کہ نیب کی وجہ سے لوگ ملک چھوڑ کرچلے گئے، سارے ادارے بند کر کے نیب کوانچارج بنا دیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کی ناکامی ہے کہ وقت پرنیب ترمیم نہیں لائے۔


متعلقہ خبریں