سندھ: کورونا سے مزید 14 اموات، 737 متاثر

پاکستان میں کورونا

فائل فوٹو


کراچی: سندھ میں کورونا وائرس سے مزید 14 اموات جبکہ مزید 737 کیسز رپورٹ ہوئے۔

وزیراعلیٰ  سندھ مراد علی  شاہ کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 48 ہزار 40 ہو گئی ہے۔ سندھ میں کورونا سے اموات کی تعداد 3 ہزار 319 ہوگئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق صوبے میں کورونا کے 743 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ  77 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مطابق کراچی میں کورونا کے مزید 542 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ کراچی میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 45 ہزار 578 ہوگئی ہے۔

ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 6.61 فیصد ہو گئی

خیال رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 80 افراد جان کی بازی ہار گئے اور مرنے والوں کی کل 9 ہزار 330 تک پہنچ چکی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں 2 ہزار 615 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور مجموعی تعداد 4 لاکھ 57 ہزار 288 ہو گئی ہے۔

پاکستان میں کورونا کے 4 لاکھ 4 ہزار 501 مریض صحتیاب ہو چکے اور 40 ہزار 553 زیر علاج ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 3 ہزار 604 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3 ہزار 319، خیبر پختونخوا ایک ہزار 536، اسلام آباد میں 389، گلگت بلتستان میں 99، بلوچستان میں 179 اور آزاد کشمیر میں 204 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 36 ہزار 117، خیبر پختونخوا میں 54 ہزار 948، سندھ میں 2 لاکھ 4 ہزار 103، پنجاب میں ایک لاکھ 31 ہزار 428، بلوچستان میں 17 ہزار 909، آزاد کشمیر میں 7 ہزار 961 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 822 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

ملک بھرمیں مثبت کیسز کی شرح 6.61 فیصد ہو گئی ہے۔ حیدرآباد میں کورونا مثبت کیسزکی شرح سب سے زیادہ 24.59فیصد ہوگئی ہے۔


متعلقہ خبریں