جس کا دل چاہتا ہے آ جائے لانگ مارچ کرے، شیخ رشید 


اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ جس کا دل چاہتا ہے آ جائے لانگ مارچ کرے ۔ ہم استقبال کے لیے تیار ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنہوں نے استعفے فروری میں دینے ہیں وہ کل دے دیں ، اپنا شوق پورا کریں۔

انہوں نے ایک بار پھر کہا کہ وزیر اعظم پانچ سال پورے کریں گے ۔ قوم کے معاشی سیاسی حالات سے نکال کر عمران خان قوم کو آگے لے کر جائے گا ۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا کریڈٹ ہے کہ پولیس کو پہلی مرتبہ اتنی عزت ملنے جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک لاکھ شناختی کارڈ روز جاری ہوں گے اور پہلا مفت جاری ہو گا،اسلام آباد میں تین کے سوا تمام چیک پوسٹیں ختم کردی ہیں۔

نواز شریف کو اللہ ہی واپس لا سکتا ہے، وزیر داخلہ شیخ رشید

شیخ رشید نے کہا کہ 23 دسمبر کو وزیر اعظم فنڈ دیں گے تو تمام چیک پوسٹیں ختم کر دیں گے۔ تمام تحصیلوں میں شناختی کارڈ دفتر کھولے جائیں گےجو تحصیلیں رہ گئی ہیں وہاں ہر ہفتے ایک دفتر کھولیں گے۔

انہوں نے کہا کہ دس ملکوں میں شناختی اور پاسپورٹ کا انتظام ہے ساری دنیا میں وزارت خارجہ سے مل کر شناختی کارڈ اور پاسپورٹ جاری کرنے کا نظام بہتر بنائیں گے اور مزید دفاتر کھولیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے مجھ پر اعتماد کیا ہے،100 دن میں وزارت داخلہ میں تبدیلی ہوگی۔ امیگریشن۔نادرا۔پاسپورٹ ایف آئی اے تمام ادارے قوم کی خدمت کے لیے ہوں گے۔


متعلقہ خبریں