پی آئی اے کو منافع بخش بنانے کیلئے ری اسٹرکچرنگ پلان تیار

فائل فوٹو


اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) کو منافع بخش بنانے کے لیے ری اسٹرکچرنگ پلان 2021 تیار کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پلان کے تحت دسمبر میں ساڑھے تین ہزار ملازمین کو رضاکارانہ ریٹائرمنٹ اسکیم کے تحت فارغ کیا جائے گا جب کہ فی طیارہ ملازمین کی تعداد پانچ سو سے کم کر کے ڈھائی سو کی جائے گی۔

2021 میں جبری ریٹائرمنٹ اسکیم مکمل ہو گی جس میں کارکردگی کو مدنظر رکھا جائے گا۔

نیب کو مطلوب اور انکوائری کا سامنا کرنے والوں کا فیصلہ جلد کیا جائے گا، ملازمین کے فری ٹکٹس میں بھی کمی کی جائے گی۔

کورونا: پی آئی اے ملازمین کیلئے بائیومیٹرک حاضری جزوی طور پر معطل

پی آئی اے ہیڈ کوارٹر کو اسلام آباد منتقل کرنے سے متعلق بھی اقدامات کیےجائیں گے۔ جون 2021 میں پی آئی اے کا شعبہ انجینئرنگ مکمل طور پر اسلام آباد منتقل ہو جائے گا۔

پلان کے تحت ملازمین کے فری ٹکٹس میں بھی کمی کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں