دبئی: شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے ٹک ٹاک پر اکاؤنٹ بنالیا

دبئی: شیخ محمد بن راشدآل مکتوم نے ٹک ٹاک پر اکاؤنٹ بنالیا

دبئی: متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ ٹک ٹاک‘ پر اپنا آفیشل اکاؤنٹ بنا لیا ہے۔

امریکہ: ٹک ٹاک کو فروخت کرنے کی مہلت میں اضافہ

دبئی کے حکمران شیخ محمد راشد آل مکتوم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹک ٹاک پر اپنی پہلی ویڈیو بھی شیئر کردی ہے۔

متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم نے لکھا ہے کہ انہوں نے ٹک ٹاک پر اپنا سرکاری اکاؤنٹ بنا لیا ہے۔

پاکستان: مشہور ٹک ٹاکرز کی تربیت کرنے کا فیصلہ

دبئی کے حکمران نے اس ضمن میں مؤقف اپنایا ہے کہ ہم وہاں ہونا چاہتے ہیں جہاں لوگ ہوں۔ انہوں نے لکھا ہے کہ ہم خواہش مند ہیں کہ مثبت عرب مواد تخلیق ہو۔

ٹک ٹاک کے حوالے سے انہوں نے لکھا ہے کہ ہم نوجوانوں کو سننا اوران کو اپنی کہانی سنانا چاہتے ہیں۔

دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر 54 لاکھ فالوورز ہیں جب کہ ٹوئٹر پر ان کے فالوورز کی تعداد ایک کروڑ چار لاکھ ہے۔

کورونا کے دوران ٹک ٹاک کم مراعات یافتہ طبقے کیلئے آمدن کا ذریعہ رہا، اسلام آباد ہائیکورٹ

عرب ذرائع ابلاغ کےمطابق ٹک ٹاک پر متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم کی پہلی ویڈیو کو اب تک 89 پزار افراد لائک کرچکے ہیں۔


متعلقہ خبریں