کورونا: مغربی ممالک نے برطانیہ کے ساتھ سفری پابندیاں لگا دیں

کورونا ریپڈ رسپانس ٹیم نے بائیکاٹ کا اعلان کردیا

لندن: کورونا وائرس کی نئی قسم دریافت ہونے کے بعد مغربی ممالک نے برطانیہ کے ساتھ سفری پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کرنا شروع کردیا ہے۔

کورونا: سائنسدانوں نے انفرا ریڈ تھرمامیٹر کو غیر مؤثر قرار دیدیا

عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ کورونا کی نئی قسم ایک دوسرے سے منتقل ہونے میں 70 گنا زیادہ تیز ثابت ہو رہی ہے۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے اسی حوالے سے کہا ہے کہ حکومت کو اس سلسلے میں فوری اقدامات کرنا ہوں گے۔

کورونا وائرس، دنیا بھر میں 7 کروڑ 66 لاکھ سے زائد افراد متاثر

ہم نیوز کے مطابق بلجیئم نے برطانیہ کے ساتھ اپنی سرحد بند کردی ہے جب کہ نیدر لینڈ بھی برطانیہ سے سفری پابندی عائد کرچکا ہے۔ نیدر لینڈ نے یکم جنوری تک سفری پابندیاں عائد کی ہیں۔

اسرائیل کے مؤقر اخبار جیروشلم پوسٹ کےمطابق فرانس کے نشریاتی ادارے بی ایف ایم نے بتایا ہے کہ فرانس نے برطانیہ کے ساتھ سفری پابندیاں عائد کرنے پرغور و خوص کرنا شروع کردیا ہے۔

فرانس کے نشریاتی ادارے بی ایف ایم کے مطابق اتوار کی شب تک برطانیہ کے ساتھ فرانس سفری پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کردے گا۔

سلواکیہ: وزیراعظم کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آگئی

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بیلجیئم کے وزیراعظم نے اس ضمن میں باقاعدہ اعلان کیا ہے کہ برطانیہ کے ساتھ سفری پابندیوں کا فیصلہ وہاں کورونا وائرس کی نئی خطرناک قسم کی تشخیص کے بعد کیا گیا ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق برطانیہ میں لوگوں کی بڑی تعداد کورونا وائرس کی نئی قسم سے متاثر ہو رہی ہے۔

لاہور: اسپتالوں میں زیر علاج کورونا مریضوں کی حالت تشویشناک قرار

برطانیہ میں آج سے عوام الناس کو سخت پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق آج سے برطانیہ میں تقریباً 98 ملین افراد سخت ترین پابندیوں کا سامنا کریں گے۔


متعلقہ خبریں