بھارت: احتجاجی کسانوں کے فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس بلاک

بھارت: احتجاجی کسانوں کے فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس بلاک

نئی دہلی: بھارت میں مودی سرکاری کی جانب سے متعارف کرائے گئے متنازع زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کرنے والے کسانوں کے سماجی رابطوں پر اکاؤنٹس بلاک کردیے گئے ہیں۔

فیس بک کا دوہرا معیار: بھارتی بجرنگ دل کے حوالے سے نرم رویہ

ہم نیوز نے مؤقر بھارتی نشریاتی ادارے این ڈی ٹی وی کے حوالے سے بتایا ہے کہ ان کسانوں کے اکاؤنٹس بلاک کیے گئے ہیں جو احتجاجی دھرنے کی لائیو کوریج کررہے تھے۔

بھارت کے دارالحکومت دہلی میں کسانوں کی بہت بڑی تعداد گزشتہ کئی دنوں سے احتجاج کررہی ہے۔

احتجاجی مظاہرے میں شریک بھارتی کسان دنیا کو اپنے مؤقف اور احتجاج سے آگاہی دینے کے لیے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر مظاہرے کی لائیو کوریج کرتے ہیں۔

وزیراعظم کا اسلام مخالف مواد پر پابندی کیلئے فیس بک کے سربراہ کو خط

بھارتی کسانوں کی جانب سے کے جانے والے احتجاج کو پوری دنیا میں مقیم بھارتی سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پرفالو کرتے ہیں۔

آسٹریلیا، کینیڈا اور امریکہ سمیت چند دیگر ممالک میں مقیم بھارتیوں کی بڑی تعداد نے دو دن قبل وہاں قائم بھارتی سفارتخانوں کے باہر کسانوں کے حق میں احتجاجی ظاہرے بھی کیے ہیں۔

افسوسناک امر ہے کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس ان انتہائی پسند جنونی بھارتی گروپس کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کرتی ہیں جو دنیا بھر میں نفرتیں بانٹتی ہیں اوراپنی پرتشدد کارروائیاں براہ راست نشربھی کرتی ہیں۔

بھارت: اسلام مخالف مواد کو بڑھاوا دینے والی فیس بک کی پالیسی سربراہ مستعفی

فیس بک کے دوہرے معیار کے حوالے سے گزشتہ دنوں مؤقر امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی ایک رپورٹ منظرعام پر آئی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ بھارتی بجرنگ دل کی پرتشدد کارروائیوں کے خلاف کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا۔


متعلقہ خبریں