کورونا: 52 ڈاکٹرز اپنی زندگی کی بازیاں ہار چکے، پی ایم اے

کورونا: 52 ڈاکٹرز اپنی زندگی کی بازیاں ہار چکے، پی ایم اے

کراچی: عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی وجہ سے اب تک پاکستان میں 52 ڈاکٹرز اپنی زندگی کی بازیاں ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کی دوسری لہر کیلئے پاکستان تیار نہیں،ڈاکٹر اشرف نظامی

ہم نیوز کے مطابق پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) نے کہا ہے کہ رواں سال نومبرسے شروع ہونے والی لہرمیں 43 ڈاکٹرزجاں بحق ہوئے ہیں۔

پی ایم اے کے مطابق پنجاب میں 16، سندھ میں 13، خیبرپختونخوا میں 12 اورآزادکشمیرمیں دو ڈاکٹروں کی اموات ہوئی ہیں۔

ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 8 فیصد تک پہنچ گئی، ڈاکٹر فیصل سلطان

ہم نیوز کے مطابق پی ایم اے نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ یہ صورتحال خطرناک ہے اوربد قسمتی سے ڈاکٹروں کو مناسب تحفظ نہیں مل رہا ہے۔

پی ایم اے کے سیکریٹری جنرل کا کہنا ہے کہ طبی عملے کو پی پی ایز کی کمی کا سامنا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ حکومت کی جانب سے شہدا پیکج کے اعلان کے باوجود تاحال اس پرعمل درآمد نہیں ہوا ہے۔

خیبرپختونخوا: کورونا، لیڈی ڈاکٹر نے داعی اجل کو لبیک کہہ دیا

ہم نیوز کے مطابق پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کی جانب سے شہدا پیکج پر عمل درآمد نہ ہونے پر بھی سخت تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں