کورونا: خیبرپختونخوا کے دینی مدارس کو بند کرنے کا فیصلہ


پشاور: خیبرپختونخوا کے دینی مدارس کو کورونا وائرس کے پیش نظر بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق پابندی این سی اوسی کے فیصلے کی روشنی میں لگائی ہے، خلاف ورزی کی صورت میں ذمہ داران کے خلاف کارروائی ہو گی۔

لاہور: اسپتالوں میں زیر علاج کورونا مریضوں کی حالت تشویشناک قرار

خیال رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 80 افراد جان کی بازی ہار گئے اور مرنے والوں کی کل 9 ہزار 330 تک پہنچ چکی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں 2 ہزار 615 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور مجموعی تعداد 4 لاکھ 57 ہزار 288 ہو گئی ہے۔

پاکستان میں کورونا کے 4 لاکھ 4 ہزار 501 مریض صحتیاب ہو چکے اور 40 ہزار 553 زیر علاج ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 3 ہزار 604 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3 ہزار 319، خیبر پختونخوا ایک ہزار 536، اسلام آباد میں 389، گلگت بلتستان میں 99، بلوچستان میں 179 اور آزاد کشمیر میں 204 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 36 ہزار 117، خیبر پختونخوا میں 54 ہزار 948، سندھ میں 2 لاکھ 4 ہزار 103، پنجاب میں ایک لاکھ 31 ہزار 428، بلوچستان میں 17 ہزار 909، آزاد کشمیر میں 7 ہزار 961 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 822 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

ملک بھرمیں مثبت کیسز کی شرح 6.61 فیصد ہو گئی ہے۔ حیدرآباد میں کورونا مثبت کیسزکی شرح سب سے زیادہ 24.59فیصد ہوگئی ہے۔


متعلقہ خبریں