’ یو اے ای، سعودی عرب کبھی بھی بھارت کو پاکستان پر ترجیح نہیں دیں گے‘



اسلام آباد: معاون خصوصی معید یوسف نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور سعودی عرب کبھی بھی بھارت کو پاکستان پر ترجیح نہیں دیں گے۔

ہم نیوز کے پروگرام ’’بریکنگ پوائنٹ ود مالک‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی عزائم سے عالمی برادری کو آگاہ کیا ہے۔ ان ممالک سے بھی بات کی،جن سے بھارت رابطے میں تھا۔

پاکستان اب دباؤ میں آئے گا نہ خاموش بیٹھے گا، معید یوسف

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے مودی سرکار کو واضح کیا ہے کہ بھارت نے فالس فلیگ کی دوبارہ غلطی کی تو بھرپورجواب دیا جائے گا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ عالمی برادری پر واضح کرنا چاہتے ہیں کہ بھارت نے غلطی کی تو منہ توڑ جواب دیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ بھارت اپنے اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے فلیگ آپریشن کی کوشش کرسکتا ہے.

انہوں نے کہا کہ یو این گاڑی پر فائرنگ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، بھارت نے ایل او سی پر جان بوجھ کر یو این کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔


متعلقہ خبریں