بلوچستان: فورسز کا آپریشن، دہشت گردوں کی فائرنگ سے جوان شہید


راولپنڈی: بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کیے جانے والے آپریشن کے دوران لانس نائیک محمد اقبال شہید ہو گئے ہیں۔

ایل او سی: بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ، دو جوان شہید

ہم نیوز نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے حوالے سے بتایا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے آپریشن ضلع آواران کے قریب جٹ بازار میں کیا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان میں آواران کے قریب جٹ بازار میں دہشت گردوں اور سہولت کاروں کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا گیا تھا۔

ایل او سی: بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ، ایک جوان سمیت پانچ شہید

آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک محمد اقبال زخمی ہو گئے تھے جنہوں نے جام شہادت نوش کرلیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ لانس نائیک محمد اقبال کو زخمی حالت میں علاج کے لیے کراچی منتقل کیا گیا تھا لیکن زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے لانس نائیک شہید ہو گئے۔

جنوبی وزیرستان: دہشت گردوں کی فائرنگ، پاک فوج کے 2 جوان شہید

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے جٹ بازار کا تمام علاقہ کامیابی سے کلیئرکرالیا ہے۔


متعلقہ خبریں