سپر اسٹار ماہرہ خان کو سالگرہ مبارک

سپر اسٹار ماہرہ خان کو سالگرہ مبارک

فوٹو: فائل


اسلام آباد: پاکستان کی سپر اسٹار ماہرہ خان 36 برس کی ہو گئی ہیں، اداکارہ رواں سال سالگرہ قرنطینہ میں منائیں گی۔

ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ’ہمسفر‘ سے شہرت حاصل کرنے والی ماہرہ خان کا شمار پاکستان کی ان بہترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے نہ صرف ملک میں بلکہ بین الاقوامی سطح پر اپنے فن اک لوہا منوایا۔

یہ بھی پڑھیں: لکس اسٹائل ایوارڈ 2020: ماہرہ خان نے دو ایوارڈز جیت لیے

ماہرہ خان نے اپنے شوبز کریئر کا آغاز 2006 میں بطور وی جےکیا اور 2011 میں شعیب منصور کی فلم ’بول‘ سے فلم انڈسٹری میں قدم رکھا جس میں انہوں نے معاون اداکارہ کا کردار نبھایا۔

اداکارہ ماہرہ خان نے 2011 میں اپنے پہلے ڈرامہ ’نیت‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے لیکن شہرت  اور عروج ڈرامہ سیریل ’ہمسفر‘ سے حاصل کیا، جس میں انہوں نے ’خرد‘ کا مرکزی کردار ادا کیا۔

ہم ٹی وی کی پیشکش ’ہمسفر‘ کو نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی خوب پسند کیا گیا۔

2017 میں ان کی بالی وڈ ڈبیو فلم ’رئیس‘ ریلیز ہوئی جس میں انہوں نے بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے۔ یہ فلم ڈھیروں کامیابیاں سمیٹتے ہوئے سو کروڑ کلب کا حصہ بھی بنی۔

ماہرہ خان نے اپنی بہترین کارکردگی سے متعدد ایورڈز اپنے نام کیے جن میں لکس اسٹائل ایوارڈ، پاکستان میڈیا ایوارڈ، ہم ایوارڈ، ہم اسٹائل ایوارڈ اور دیگر شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عاطف اسلم، ماہرہ اور ایمن خان ایشیا پیسیفک کے بااثر ترین اسٹارز میں شامل

ماہرہ خان نے رواں برس بھی دو لکس اسٹائل ایوارڈز جیتے ہیں۔ اداکارہ کو دونوں ایوارڈز مومنہ اینڈ درید پروڈکشن، ہم فلمز اور ہم نیٹ ورک کے بینر تلے بننے والی فلم ’سپراسٹار‘ کے لیے ملے۔

اداکارہ ماہرہ خان ان دِنوں کورونا وائرس کا شکار ہیں اس لیے رواں برس وہ سالگرہ قرنطینہ میں منائیں گی۔


متعلقہ خبریں