انڈے200 روپے فی درجن ہوگئے



ملک بھر میں اشیا خورونوش کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

پشاور میں مرغی کی قیمتوں کے بعد فی درجن انڈوں کی قیمت میں بھی 80 سے 90 روپے تک اضافہ ہوگیا ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق فی درجن انڈوں کی قیمت میں 80 سے 90 روپے تک اضافہ ہوگیا ہے۔ 120 روپے فی درجن ملنے والے انڈوں کی قیمت 200 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

دکانداروں نے ہم نیوز کے ساتھ بات کرتے ہوئے بتایا کہ دیسی انڈوں کی فی درجن قیمت 300 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

سردیاں شروع ہونے سے قبل ہی انڈوں کی قیمت غیر مستحکم ہوگئی تھی۔ ایگ ڈیلرز کے مطابق مہنگی پولٹری فیڈ اور حکومتی ٹیکسوں کے سبب انڈوں کی قیمتیں آئے روز بڑھ رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایک ماہ میں انڈے 40 روپے فی درجن مہنگے

ٹیکسوں میں اضافے سے پولٹری فیڈ مہنگی ہوئی جس سے انڈوں کی پروڈکشن بھی متاثر ہوئی ہے۔ انڈوں کی پیدوار کم ہونے کے سبب مارکیٹ میں ریٹ بڑھ گئے ہیں۔

گزشتہ ہفتے پاکستان کے ادارہ شماریات نے بھی اپنی رپورٹ میں اعتراف کیا تھا کہ ایک انڈے ایک ماہ میں40 روپے فی درجن مہنگے ہوئے ہیں۔

ہفتہ وار مہنگائی سے متعلق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قیمتوں میں اضافے کے بعد پشاور میں انڈوں کی نئی قیمت 210 روپے فی درجن ہوگئی۔

ملتان، لاڑکانہ، سکھر، بنوں اور خضدار میں انڈوں کی قیمت 200 روپے فی درجن ہوگئی۔ کراچی اور گوجرانوالہ میں انڈے 195 روپے رہی۔


متعلقہ خبریں