مولانا فضل الرحمان خود سلیکٹڈ ہیں، مولانا محمد شیرانی

عمران خان پانچ سال مکمل کریں گے، مولانا محمد شیرانی

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سینئر رہنما اور سابق چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل مولانا محمد خان شیرانی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان خود سلیکٹڈ ہیں، وہ عمران خان کو کیسے سلیکٹڈ کہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے جعلی وزیراعظم کا نہیں، مولانا فضل الرحمان

مولانا محمد شیرانی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اپنے پانچ سال مکمل کریں گے۔ 

جے یو آئی ف کے سینئر رہنما کا کہنا تھا کہ میں اپنے ساتھیوں سے مشورہ کر کے بلوچستان کے تمام اضلاع میں پارٹی کے دفاتر قائم کروں گا۔ حافظ حسین احمد پرانے، عقلمند اور سمجھدار ساتھی ہیں۔

سابق چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے یہ بھی کہا کہ کورونا وائرس کسی قسم کی کوئی بیماری نہیں ہے دراصل یہ نیو ورلڈ آرڈر کی ریہرسل ہے۔

مولانا محمد شیرانی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر جیل خانہ جات پنجاب نے کہا ہے کہ مولانا محمد خان شیرانی نے کہہ جھوٹوں کا پول کھول دیا اور مولانا فضل الرحمان سے متعلق حقائق بتا دیے۔

ان کا کہنا تھا کہ جے یو آئی ف کے سینئر رہنما کا کہنا تھا کہ مولانا شیرانی کو پارٹی کے اندورنی معاملات کا علم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس: مولانا فضل الرحمان کے 5 قریبی ساتھی نیب کے سامنے پیش

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ مولانا محمد خان شیرانی جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما ہیں، انہوں نے بتا دیا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) ذاتی مفاد کے لیے کام کر رہی ہے۔


متعلقہ خبریں