سیاسی انتقام کی پاداش میں ملک کو تباہ کر دیا گیا، مریم اورنگزیب

شہباز شریف کی کرپشن ڈھونڈیں ورنہ عمران خان خود نیب کے سربراہ لگ جائیں، مریم اورنگزیب

لاہور: رہنما مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سیاسی انتقام کی پاداش میں ملک کو تباہ کر دیا گیا۔

مسلم لیگ ن کے مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ حکومت نااہل ہے اور وہ اداروں کو استعمال کر رہی ہے جبکہ سیاسی انتقام کی پاداش میں ملک کو تباہ کر دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ کیا ملک میں مہنگائی ختم ہوئی ؟ کیا اشیا خوردونوش کی قیمتوں میں کمی آئی ؟ حکومت نے حزب اختلاف کے خلاف کردار ادا کرنے کے علاوہ کیا ہی کیا ہے ؟

مریم اورنگزیب نے کہا کہ تمام اداروں میں کارکردگی کو دیکھا جائے تو جواب نفی میں آئے گا۔ کیا ملک میں کوئی قرضہ نہیں لیا گیا ؟

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کاغذ لہرا کر کہتے ہیں یہ کارکردگی ہے ہم وزیر اعظم سے پوچھتے ہیں کہ کیا ملک کی بہتری کے لیے کچھ کیا گیا ؟

یہ بھی پڑھیں: دشمن سے بات ہو سکتی ہے تو حزب اختلاف سے کیوں نہیں، خورشید شاہ

رہنما مسلم لیگ ن نے وزیر اعظم سے استفسار کیا کہ ملک میں تعلیم، صحت، روزگار اور توانائی سے متعلق ایک بھی اچھا اقدام بتائیں ؟


متعلقہ خبریں