ماحولیاتی آلودگی اور تبدیلیوں سے نمٹنا ہمارے لیے چیلنج ہے، وزیراعظم


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ماحولیات پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ ماحولیاتی تبدیلی سے متاثرہ ملکوں میں پاکستان کا 5واں نمبر ہے۔

اسلام آباد میں بلین ٹری منصوبے کے تحت ملک میں شہد کی پیداواربڑھانے کے پروگرام کے اجرا  سے متعلق  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سےمتاثر ملکوں میں 5ویں نمبر پر ہے۔  پہلی بار کسی حکومت نے درخت لگانے کا سوچا۔

عمران خان نے کہا کہ ہم نےبحیثیت قوم اپنے دریاؤں کو بھی آلودہ کردیا۔ سندھ میں زیرزمین 70 فیصدپانی آلودہ ہے۔ سردیوں میں لاہور کی فضا میں آلودگی خطرناک حد سے بھی تجاوز کرجاتی ہے۔

مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کاماحولیاتی آلودگی سے بچاؤ کے عالمی دن پر پیغام

وزیراعظم نے کہا کہ آنے والی نسلوں کے لیے ایک بہتراور سرسبز پاکستان چھوڑ کر جاناچاہتے ہیں۔ سابقہ حکومتوں نے صرف5 سال پورے کرنے کا سوچا۔ موجودہ حکومت ماحولیات پر خاص توجہ دے رہی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سرسبزعلاقوں میں درختوں کو کاٹ کر بڑی عمارتیں کھڑی کی گئیں۔ ماحولیاتی آلودگی اور تبدیلیوں سے نمٹنا ہمارے لیے چیلنج ہے۔ پہلے آلودگی نہیں تھی تو لوگ نہروں اور نلکوں سے پانی پیتے تھے۔

عمران خان نے کہا کہ شہد کی پیداوار بڑھانے کے پروگرام پر امین اسلم اور گورنرخیبر پختونخوا شاہ فرمان کو مبارکباد دیتا ہوں۔ اس پروگرام سےمقامی لوگوں کو بھی فائدہ ہوگا۔ جب تک برآمدات نہیں بڑھائیں گے، پاکستان امیر ملک نہیں بن سکتا۔

 


متعلقہ خبریں