سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ

سونا

کراچی: ملک میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔

پیر کے روز سونے کی فی تولہ قیمت 50 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 12 ہزار500 روپے ہو گئی ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 43 روپے اضافے کے بعد 96 ہزار 451 روپے ہو گئی۔

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج مندی کا رجحان رہا اور کاروبار کا اختتام 406 پوائنٹس کی کمی پر ہوا۔

پیر کے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 43,740.56 کی سطح پر ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران اس میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

اسٹاک مارکیٹ: اتار چڑھاؤ کے بعد مندی پر کاروبار کا اختتام

بعد ازاں کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس میں 406 پوائنٹس کی کمی ہوئی اور اختتام 43,333.76 کی سطح پر ہوا۔


متعلقہ خبریں