کورونا: وائرس کی نئی قسم نے چھ ممالک کو لپیٹ میں لے لیا

سندھ: کورونا کے مزید 952 کیسز رپورٹ

اسلام آباد: عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی نئی قسم نے برطانیہ کے علاوہ دیگر پانچ ممالک کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

کورونا وائرس: دنیا بھر میں 17 لاکھ سے زائد اموات

ہم نیوز نے برطانیہ کے مؤقر اخبار میٹرو نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ کورونا وبا کی نئی قسم کی شناخت برطانیہ کے علاوہ اٹلی، ڈنمارک، نیدرلینڈ، آسٹریلیا اور بلجیئم میں بھی کی گئی ہے۔

برطانیہ میں کورونا کی نئی قسم کی شناخت کے بعد سے پوری دنیا میں یہ سوال پوری شدت سے پوچھا جارہا ہے کہ کیا ایجاد کردہ کورونا ویکسین نئی قسم کے وائرس کے خلاف بھی مؤثر ثابت ہو گی؟

عالمی  ادارہ صحت کا یورپ میں نئے کورونا وائرس کے خطرات سے بچنے پر زور

برطانوی اخبار نے ابھی تک اس ضمن میں مزید تفصیلات نہیں بتائی ہیں۔


متعلقہ خبریں