وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا


لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا عالمی کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔

فوکل پرسن وزیراعلیٰ پنجاب اظہر مشوانی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں بتایا ہے کہ ڈاکٹرز کی ہدایت پر عثمان بزدار نے خود کو 14 دن کے لیے گھر پر قرنطینہ کر لیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کو گزشتہ رات سے ہلکا بخار اور فلو ہے۔

خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 62 افراد جان کی بازی ہار گئے اور مرنے والوں کی کل تعداد 9 ہزار 392 تک پہنچ چکی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں ایک ہزار 792 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور مجموعی تعداد 4 لاکھ 58 ہزار 968 ہو گئی ہے۔

پاکستان میں کورونا کے 4 لاکھ 9 ہزار 85 مریض صحتیاب ہو چکے اور 40 ہزار 491 زیر علاج ہیں۔


متعلقہ خبریں