آرمی چیف سے چینی سفیر کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال


راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی سفیر نونگ رونگ نے ملاقات کی ہے جس میں باہمی دلچسپی کےامور اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں سی پیک سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا راولپنڈی کورہیڈ کوارٹرز کا دورہ

آرمی چیف نے کہا کہ چینی وزیر دفاع کا دورہ پاکستان دونوں آہنی برادر کے تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چین کے سفیر نے امن اور علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا ہے۔


متعلقہ خبریں