کراچی: ایس او پیز کی خلاف ورزیاں،ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں

کراچی: ایس او پیز کی خلاف ورزیاں،ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں

کراچی: شہر قائد کے ضلع وسطی میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے جاری کردہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ضلعی انتظامیہ نے کارروائیاں کی ہیں۔

کرسمس: این سی او سی نے ایس او پیز جاری کردیے

ہم نیوز نے انتظامیہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ کراچی کے ضلع وسطی میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مجموعی طور پہ 820 دکانیں سیل کی گئی ہیں۔

ضلع وسطی کی انتظامیہ کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق ایس او پیز کی خلاف ورزی پرنارتھ ناظم آباد میں 651 اورلیاقت آباد میں 90 دکانیں سیل کی گئی ہیں۔

کورونا: ایس او پیز پر عملدرآمد یقنی بنانے کی ضرورت ہے، وزیراعظم

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ ضلع وسطی کے نیوکراچی سب ڈویژن میں 65 گلبرگ وناظم آباد سب ڈویژنوں میں سات سات دکانیں سیل کی گئی ہیں۔


متعلقہ خبریں