قائداعظم یونیورسٹی: شعبہ فارمیسی کے طلبہ کی دہائی


اسلام آباد: قائداعظم یونیورسٹی (جامعہ قائداعظم) کے طلبا وطالبات ’فارمیسی کونسل آف پاکستان‘ میں رجسٹرڈ نہ ہونے کے خلاف آج پھر احتجاج کر رہے ہیں۔

احتجاج کرنے والے طلبا وطالبات کا کہنا ہے کہ گزشتہ سات سال سے شعبہ فارمیسی ’فارمیسی کونسل آف پاکستان‘ میں رجسٹرڈ نہیں ہے۔ ایسے میں پری رجسٹریشن امتحان کا مطالبہ ناجائز ہے۔

قائداعظم یونیورسٹی شعبہ فارمیسی کے احتجاجی طلبا و طالبات کا مؤقف ہے کہ وہ فارمیسی کونسل کی تحریری یقین دہانی تک احتجاج جاری رکھیں گے اورساتھ ہی یونیورسٹی انتظامیہ کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کونسل سے رابطہ کرے۔

گزشتہ ماہ بھی قائد اعظم یونیورسٹی کے موجودہ اورفارغ التحصیل طلبا نے احتجاج کرتے ہوئے شعبہ فارمیسی کی ڈگریوں کو ’فارمیسی کونسل آف پاکستان‘ سے تصدیق کرانے کا مطالبہ کیا تھا۔

وفاقی وزیر صحت سائرہ افضل تارڑ نے بھی ڈگریوں کی ’فارمیسی کونسل آف پاکستان‘ سے تصدیق کروانے کی یقین دہانی کروائی تھی جس پر تاحال کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔


متعلقہ خبریں