کورونا: نئے وائرس کا خطرہ، ممبئی میں نائٹ کرفیو نافذ

کورونا: نئے وائرس کا خطرہ، ممبئی میں نائٹ کرفیو نافذ

ممبئی: عالمی وبا قرار دیے جانے والے کووڈ-19 کے نئے وائرس کی دریافت کے بعد احتیاط کے پیش نظر بھارتی شہر ممبئی کے شہری علاقوں میں نائٹ کرفیو کے نفاذ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

کورونا وائرس: دنیا بھر میں 17 لاکھ سے زائد اموات

ہم نیوز نے بھارتی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بتایا ہے کہ رات کے کرفیو کے نفاذ کی ایک وجہ کرسمس اور نئے سال کی آمد پر حسب روایت منایا جانے والا جشن بھی ہے۔

اعلان کردہ کرفیو کا نفاذ 22 دسمبر 2020 سے پانچ جنوری 2021 تک کے درمیانی عرصے میں ہو گا۔ کرفیو شب گیارہ بجے سے صبح چھ بجے تک نافذ العمل رہے گا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹر کی حکومت نے اپنے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ آئندہ 15 روز تک بیحد محتاط رہیں۔

کورونا: نئے وائرس کا وار، متعدد ممالک کی سرحدیں بند

ریاستی حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ یورپ سے آنے والے تمام مسافروں کو آئندہ 14 روز تک قرنطینہ میں گزارنے ہوں گے۔

ریاستی حکومت نے کہا ہے کہ دیگر ممالک سے آنے والے مسافروں کو لازمی طور پر اپنے گھروں پہ قرنطینہ کرنا ہو گا۔

بھارتی ریاست مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ نے صرف ایک دن قبل کہا تھا کہ ریاست میں حالات بہترہیں اورکرفیو سمیت لاک ڈاؤن کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

کورونا: وائرس کی نئی قسم نے چھ ممالک کو لپیٹ میں لے لیا

وزیراعلیٰ نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ نئے سال کے جشن کے دوران احتیاط برتیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی نئی قسم دریافت ہوئی ہے جس کی وجہ سے کئی ممالک نے لاک ڈاؤن کیا ہے کیونکہ اس سے بچاؤ کا اور کوئی متبادل نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں