پنجاب: 11 جامعات کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کا معاہدہ طے پا گیا

solar penal

لاہور: پنجاب کی گیارہ جامعات کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔

محکمہ توانائی پنجاب اور یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے درمیان گیارہ جامعات کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے معاہدے کی تقریب ہوئی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سولر سسٹم سے بجلی فراہم کر کے مختلف طبقات کو مشکلات سے نکال رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ توانائی جیسے مہنگے منصوبوں کیلئے پرائیویٹ سیکٹر کو کردار ادا کرنا ہو گا۔  اس نظام کے تحت 36 ارب 27 کروڑ روپے کی بچت ہو گی۔

پنجاب حکومت کا سولر سسٹم کی تنصیب پر 50 فیصد سبسڈی دینے کا اعلان

اس موقع پر صوبائی وزیر ڈاکٹر اختر ملک نے سابق حکمرانوں پر الزامات لگاتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ایسے منصوبے بنا رہے ہیں، جس سے بجلی کی قیمت کم ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف حکومت میں فرنٹ مین نے فزیبلٹی تیار کرکے لوٹ مار کی۔

صوبائی وزیر پبلک پراسیکیوشن چودھری ظہیر الدین کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت روایتی نہیں مشنری ہے، پوری ٹیم موجودہ حالات سے نبردآزما ہونے کیلئے کوشاں ہے۔


متعلقہ خبریں