اسٹاک مارکیٹ: 100 انڈیکس میں 406 پوائنٹس کی کمی

اسٹاک مارکیٹ میں تیسرے روز بھی مندی

فوٹو: فائل


اسلام آباد: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج مندی کا رجحان رہا اور کاروبار کا اختتام 406 پوائنٹس کی کمی پر ہوا۔

پیر کے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 43,740.56 کی سطح پر ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران اس میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

اسٹاک مارکیٹ: اتار چڑھاؤ کے بعد مندی پر کاروبار کا اختتام

بعد ازاں کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس میں 406 پوائنٹس کی کمی ہوئی اور اختتام 43,333.76 کی سطح پر ہوا۔

دوسری جانب کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر 62  پیسے مہنگا ہو گیا۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 62 روپے اضافے کے بعد 160.71 پیسے کا ہو گیا۔

اس کے علاوہ سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔

پیر کے روز سونے کی فی تولہ قیمت 50 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 12 ہزار500 روپے ہو گئی ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 43 روپے اضافے کے بعد 96 ہزار 451 روپے ہو گئی۔

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ


متعلقہ خبریں