کورونا: یورپی یونین کا برطانیہ پر سفری پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ

یورپی یونین نے افغانستان کی مالی امداد بند کرنے کا اعلان کر دیا

برسلز: عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی نئی قسم دریافت ہونے کے بعد یورپی یونین میں شامل تمام ممالک نے برطانیہ آنے اورجانے پرمکمل پابندی عائد کردی ہے۔

کورونا: نئے وائرس کا وار، متعدد ممالک کی سرحدیں بند

ہم نیوز نے برطانوی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بتایا ہے کہ یورپی یونین میں شامل تمام ممالک کی جانب سے برطانیہ کے لیے عائد کردہ سفری پابندیوں کا اطلاق منگل کی درمیانی شب سے ہو گا۔

آئی ٹی وی کے مطابق یورپی یونین میں شامل تمام ممالک نے مشترکہ طور پر یہ فیصلہ کورونا وائرس کی نئے قسم دریافت ہونے کے بعد کیا ہے۔

کورونا: وائرس کی نئی قسم نے چھ ممالک کو لپیٹ میں لے لیا

ماہرین کے مطابق برطانیہ میں دریافت ہونے والا کورونا کا نیا وائرس ماضی کی نسبت 70 گنا زیادہ تیزی کے ساتھ دوسرے شخص میں منتقل ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

کورونا: نئے وائرس کا خطرہ، ممبئی میں نائٹ کرفیو نافذ

کورونا وائرس کی نئی قسم دریافت ہونے کے بعد کئی ممالک نے انتہائی سخت اقدامات اٹھاتے ہوئے اپنی سرحدیں بند کردی ہیں جب کہ پاکستان سمیت کئی ممالک نے برطانیہ کے ساتھ فضائی سفر پر بندش لگا دی ہے۔


متعلقہ خبریں