عمران خان خود این آر او یافتہ ہیں، احسن اقبال

احسن اقبال پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے22دسمبر کی تاریخ مقرر

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان اپوزیشن کو کس طرح این آر او کا الزام دے سکتے ہیں وہ تو خود این آر او یافتہ ہیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان  نے این آر او سے اپنا گھر بچایا، این آراو سے صادق اور امین کا سرٹیفکیٹ حاصل کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم  نے عمران خان سے این آر او کا حساب ضرور لینا ہے، ان کی حکومت ختم ہونے پر سرٹیفکیٹ کی تحقیقات کی جائیں گی۔

احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان نے اپنے غیرقانونی گھر کیلئے قانون تبدیل کروایا ،سی ڈی اے سے دباوَ کے ذریعے اپنے لیے مجبور کر کے سرٹیفکیٹ جاری کروایا۔

قیادت نے استعفوں کا فیصلہ کیا تو سب دیں گے، احسن اقبال

ان کا کہنا تھا کہ غیرقانونی کام میں جو شخص ملوث ہوا اس کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم نے فیصلہ کیا ہے حکومت کے خلاف فیصلہ کن لانگ مارچ ہوگا،عمران خان سے حکومت نہیں چلتی اب محاسبہ کرنے کا وقت آگیا ہے۔


متعلقہ خبریں