تیسرا ٹی20 میچ: قومی ٹیم میں 2 سے تین تبدیلیوں کا امکان

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی20 میچ آج کھیلا جائےگا

فائل فوٹو


اسلام آباد: نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی20 میچ کے لیے قومی ٹیم میں 2 سے تین تبدیلیوں کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پہلے دونوں ٹی ٹوئنٹی میچز میں ناقص کارکردگی دکھانے پرعبداللہ شفیق اور وہاب ریاض کو ڈراپ کیے جانے کا امکان ہے۔

ان کے علاوہ خوشدل شاہ کی جگہ سرفراز احمد یا حسین طلعت کوموقع دیا جا سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق افتخار احمد اور محمد حسنین کو تیسرے ٹی 20 میچ میں کھیلائے جانے کا امکان ہے۔

پاکستان نےنیوزی لینڈکیخلاف ٹی20 کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ کل صبح گیارہ بجے نیپئر کے میدان میں کھیلا جائے گا۔

تین میچوں پر مشتمل سیریز میں نیوزی لینڈ کو دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

حریف ٹیم نے دوسرے میچ میں پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دی۔ قومی ٹیم نے جیت کیلئے164 رنز کا ہدف دیا تھا۔ نیوزی لینڈ نے مقررہ ہدف1 وکٹ کے نقصان پر19.1 اوور میں پورا کیا۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ بابر اعظم اور امام الحق انجری کے سبب پہلے پانچ روزہ میچ میں دستیاب نہیں ہوں گے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ26 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔ سلامی بلے باز عمران بٹ کو17 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے اور یہ ان کا پہلا انٹرنیشنل ٹیسٹ میچ ہوگا۔

بابراعظم اور امام الحق انگوٹھے کی انجری کے باعث پہلا ٹیسٹ نہیں کھیل سکیں گے تاہم دوسرے ٹیسٹ میں شمولیت کا فیصلہ بھی مناسب وقت پر کیا جائے گا۔

نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں محمد رضوان ٹیم کی کپتانی کریں گے۔ دیگر کھلاڑیوں میں سرفراز احمد، شاداب خان، عابد علی، اظہرعلی، شان مسعود، فواد عالم، سہیل خان، یاسر شاہ، محمد عباس، عمران بٹ، حارث سہیل، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، فہیم اشرف، بابر اعظم اور امام الحق شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان ٹی20 سیریز ہار گیا


متعلقہ خبریں