البانیہ: گدھی کا دودھ کورونا کا علاج قرار، مانگ میں اضافہ

پاکستان: گدھوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا

البانیہ: یورپی ملک البانیہ میں اچانک گدھی کے دودھ کی مانگ میں بے پناہ اضافہ ہو گیا ہے۔ لوگوں کی بڑی تعداد باقاعدہ قطار بنا کر گدھی کا دودھ خرید رہی ہے۔

کورونا: نئے وائرس کا وار، متعدد ممالک کی سرحدیں بند

ہم نیوز نے خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ گدھی کے دودھ کی مانگ میں اضافے کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ لوگوں کی بڑی تعداد یقین رکھتی ہے کہ اس سے عالمی وبا قراردیے جانے والے کورونا وائرس سے محفوظ رہنے میں بے پناہ مدد ملتی ہے۔

ہم نیوز نے دی اسٹریٹس ٹائمز کے حوالے سے بتایا ہے کہ فارم ہاؤسز کے باہر لوگوں کی بڑی تعداد ہاتھ میں خالی بوتلیں لے کر کھڑی ہوتی ہے جس کی وجہ سے گدھی کے دودھ کی مانگ کو پورا کرنا باقاعدہ مسئلہ بن گیا ہے۔

کورونا: یورپی یونین کا برطانیہ پر سفری پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مقامی افراد کا کہنا ہے کہ گدھی کا دودھ وٹامنز سے بھرپورہوتا ہے جو انسانی جسم میں قوت مدافعت بڑھانے میں معاون و مددگار بھی ثابت ہوتا ہے۔

اخبار کے مطابق گدھی کے دودھ کی مانگ میں ہونے والے اضافے کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد فارم ہاؤسز میں گدھوں کی افزائش نسل پر بھرپور توجہ دے رہی ہے اوریہ ایک منافع بخش کاروبار بن گیا ہے۔

کورونا: وائرس کی نئی قسم نے چھ ممالک کو لپیٹ میں لے لیا

مقامی فارم ہاؤس کے ایک مینیجر ایلٹن ککیا نے غیر ملکی نشریاتی ادارے سے بات چیت میں کہا کہ گدھی کے دودھ کی مانگ میں ہونے والے اضافے کی وجہ سے ملنے والے آرڈرز کو پورا کرنا ہمارے لیے باقاعدہ مسئلہ بن گیا ہے۔


متعلقہ خبریں