تیسرا ٹی 20: پاکستان کی جیت، سیریز نیوزی لینڈ کے نام


پاکستان نے دلچسپ مقابلے میں نیوزی لینڈ کو تیسرے ٹی20 میچ میں چار وکٹوں سے شکست دے دی۔

نیپئر کے میدان میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کی جانب سے دیا گیا 174 رنز کا ہدف چھ وکٹوں کے نقصان پر 19 ویں اوور میں حاصل کر لیا۔

قومی ٹیم کی جانب سے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے جارحانہ اور ذمہ دارانہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور تین چھکوں،  دس چوکوں کی مدد سے 89 رنز کی اننگز کھیلی۔

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 99 رنز پر ناٹ آؤٹ رہنے والے قومی ٹیم کے سینئر بلے باز محمد حفیظ نے اپنی فارم کا تسلسل جاری رکھا اور 41 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤتھی اور کگلوٖغن نے دو دو جب کہ جیمسن اور نیشم نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر ماضی کے برعکس  پہلے باولنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ کیویز کی جانب سے ڈیون کونوے 63 رنزکےساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ ٹم سیفرٹ 35، گلین فلپس31، مارٹن گپٹل 19 رنزپرآؤٹ ہوئے۔

فہیم اشرف نے 3، حارث رؤف اورشاہین آفریدی نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ پاکستان نے 19.4 اوورز میں6 وکٹوں کے نقصان پر ہدف پورا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: قومی ٹیم میں 2 سے تین تبدیلیوں کا امکان

میچ میں بہترین بلے بازی کرنے پر محمد رضوان کو مین آف دی میچ جب کہ سٹائفرٹ کو مین آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا۔


متعلقہ خبریں