وزیر اعظم نے پہلی ڈرون پالیسی مرتب کرنے کی منظوری دی ہے، فواد چوہدری

پی ڈی ایم ملکی ترقی میں رکاوٹ ڈال رہی ہے، فواد چوہدری

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کی پہلی ڈرون پالیسی مرتب کرنے کی منظوری دی ہے۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ پالیسی کے تحت ملک میں ڈرونز اور زرعی ڈرون انڈسٹری میں نئی جہتیں آئیں گی۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ پالیسی سے جدید ڈرونز کی پرائیویٹ امپورٹ بھی ممکن ہو سکے گی۔

اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کورونا کے باوجود معیشت سے متعلق اچھی خبر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کورونا سے مزید 82 افراد چل بسے

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعظم عمران خان نے لکھا کہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر 3 ارب ڈالر ہیں جبکہ نومبر میں کرنٹ اکاوَنٹ سرپلس 447 ملین ڈالر رہا۔

ان کا کہنا تھا کہ مالی سال میں اب تک کرنٹ سر پلس ایک اعشاریہ 6 ارب ڈالر رہا۔


متعلقہ خبریں