میراڈونا کی موت خودکشی سے ہوئی، ڈاکٹر

سرجری کے بعد ڈپریشن کی وجہ سے میراڈونا زندگی سے تھک گئے تھے

فوٹو: فائل


برازیل کے لیجنڈ فٹ بالر رونالڈو نے میراڈونا کے سابق ڈاکٹر نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی موت طبعی نہیں خودکشی سے ہوئی تھی۔

انہوں نے کہا سرجری کے بعد ڈپریشن کی وجہ سے میراڈونا زندگی سے تھک گئے تھے، خوراک اور دوائی وقت پر نہ لینا بھی ان کی موت کی وجہ بنی۔

ابتدائی طور پر خبر آئی تھی کہ میراڈونا کا انتقال سوتے وقت دل کا دورہ پڑنے سے ہوا۔ انہوں نے ارجنٹائن کیلئے91 میچز کھیلے۔ کیریئر میں301 گول کیے۔1986 میں ارجنٹائن کوعالمی چیمپیئن بنوایا گیا۔

عظیم فٹ بالر کوخراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ان کا جسد خاکی  تین روز تک  ارجنٹائن کے صدارتی محل میں رکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:میراڈونا کی دونوں کلایئوں میں گھڑیوں کا راز رونالڈو نے بتا دیا

کرسٹیانو رونالڈو نے میرا ڈونا کو بے مثال جادوگر قرار دیا۔ میسی نے کہا کہ لاکھوں سال بھی کھیلوں تو میرا ڈونا کے قریب نہیں جا سکتا۔ مائیکل پلاٹینی، کارلوس ٹیویز، مباپے نے بھی لیجنڈری فٹبالر کو خراج تحسین پیش کیا۔

میراڈونا کا انتقال 60 سال کی عمر میں ہوا اور تدفین بیونس آئرس کے بیلا وسٹا  قبرستان میں کی گئی ہے۔ وہ ارجنٹینا کے دارالحکومت بیونس آئرس کے نواحی قصبے ویلا فیوریتو کے ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتے تھے۔

سال1986 میں ارجنٹینا نے میراڈونا کی قیادت میں عالمی کپ میں شرکت کی اور حتمی مقابلے میں مغربی جرمنی کو شکست دے کر عالمی چیمپیئن بنا۔

میراڈونا نے ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا تھا جب کہ ان کی قیادت میں ارجنٹینا 1990میں بھی ورلڈ کپ فائنل میں پہنچا تھا۔


متعلقہ خبریں