بھارت ایک بار پھر پاکستان کیخلاف سازش میں ناکام

فوٹو: فائل


کراچی: بھارت کو ایک بار پھر پاکستان کے خلاف سازش میں منہ کی کھانی پڑی۔ بھارت پاکستانی مصنوعات کو اپنی بنانے کی کوشش میں ناکام ہو گیا۔

بھارت ہر طرح سے پاکستان کو مشکلات سے دوچار کرنے کی سازشیں کرتا ہے لیکن اسے ہر بار منہ کی کھانا پڑتی ہے۔ اس باربھارت نے پاکستانی باسمتی کو اپنی مصنوعات بنانے کی کوشش کی جو ناکام ہو گئی۔

بھارت کو ایک بار پھر یورپی یونین میں شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستان کی جانب سے فوری ردعمل دیتے ہوئے یورپی یونین میں جواب جمع کرا دیا گیا۔

سابق صدر رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن پاکستان رفیق سلیمان کے مطابق حکومت کی بروقت کوشش سے نہ صرف بھارت بےنقاب ہوا بلکہ پاکستان کی ایکسپورٹ بھی متاثر ہونے سے بچ گئی ہے۔ باسمتی کی پیداوار کے لیے مخصوص زمین درکارہوتی ہے جو صرف پاکستان کے پاس ہے۔

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کی کہ اب پاکستان باسمتی کا آفیشل رائٹ حاصل کرنے کے لیے آئی پی او میں بھی درخواست دائر کرے گا۔

رائس ایکسپورٹر فیصل انیس مجید کے مطابق چاول ہماری اہم ایکسپورٹ ہے اور باسمتی پاکستان جیسا کسی ملک کے پاس نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مؤقف نہ صرف درست ہوا بلکہ اب اس بات کا دنیا کو یقین بھی دلا دیا ہے کہ باسمتی کو پاکستان سے کوئی علیحدہ نہیں کر سکتا۔

چاول کے ایکسپورٹرز کا کہنا ہے کہ 2017 میں پاکستان نے 5 لاکھ ٹن سے زائد چاول ایکسپورٹ کر کے ملک کو زرمبادلہ کما کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی مدد سے پاکستان 3 ارب ڈالرکا ایکسپورٹ ٹارگٹ بھی حاصل کر سکتا ہے۔ پاکستان ہر سال 5 سے ساڑھے 5 لاکھ ٹن باسمتی چاول دنیا کے مختلف ممالک کو برآمد کرتا ہے۔


متعلقہ خبریں