چیف جسٹس نے ہزارہ برادری کی ٹارگٹ کلنگ کا نوٹس لے لیا

فائل: فوٹو


اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے کوئٹہ میں ہزارہ برادری کی ٹارگٹ کلنگ کا از خود نوٹس لے لیا ہے۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ ہزارہ برادری کے لوگ ڈر کے مارے سپریم کورٹ میں درخواست نہیں دیتے، ایسے میں ازخود نوٹس بہت ضروری تھا۔

پس منظر کا ذکر کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ ہزارہ برادری سے مل کر آیا ہوں، انہیں نامساعد حالات کا سامنا ہے۔ وہ اسکول نہیں جا سکتے، جامعات میں داخلے نہیں مل رہے۔

عدالت عظمیٰ کے چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہزارہ برادری کے قاتل کھلے عام جلسے کر رہے ہیں۔ کیا ہزارہ والے پاکستان کے شہری نہیں ہیں؟

ہزارہ برادری کی ٹارگٹ کلنگ پر از خود نوٹس کیس کی سماعت گیارہ مئی کو سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں