منی لانڈرنگ ریفرنس: شہباز شریف فیملی، دیگر ملزمان کی جائیداد قرق کرنے کی رپورٹ عدالت جمع

منی لانڈرنگ ریفرنس: شہباز شریف فیملی، دیگر ملزمان کی جائیداد قرق کرنے کی رپورٹ عدالت جمع

شہبازشریف اور حمزہ شہباز


لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں شہباز شریف فیملی سمیت دیگر اشتہاری ملزمان کی جائیداد قرق کرنے سے ملعتق رپورٹ عدالت جمع کرا دی۔

احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے منی لانڈرنگ ریفرنس پر سماعت کی۔ پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

دوران سماعت نیب پراسکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ نصرت شہباز، سلیمان شہباز،رابعہ عمران اور ہارون یوسف سمیت دیگر اشتہاری ملزمان کی جائیدادیں قرق کر کے رپورٹ جمع کرا دی ہے۔

مزید پڑھیں: ایف آئی اے ٹیم کی شہباز شریف اور حمزہ شہباز سے کوٹ لکھپت جیل میں پوچھ گچھ

دوران سماعت شہباز شریف کے وکلا نے نیب کے گواہ خالد محمود پر جرح مکمل کرلی۔ وکلا نے عدالت کو بتایا کہ ایسا کوئی ریکاڈر نہیں دیا جس میں شہباز شریف اور حمزہ کے خلاف الیکشن کمیشن نے گواشورے جمع نہ کرانے پر کارروائی کی ہو۔

شہباز شریف نے بیان میں کہا کہ ان کی ہیلتھ رپورٹس ایک ماہ بعد دی گئیں اور اب تک ڈاکٹرز نے انہں چیک اپ نہیں کیا۔ پیشی سے ایک دن پہلے ڈاکٹر بلا کر کہ تماشا لگا لیتے ہیں، یہ سب کسی کے کہنے پر کیا جا ریا ہے۔

شہباز شریف کے بیان پر عدالت نے ن لیگی وکیل کو الگ سے درخواست دائر کرنے ہدایت کر دی

عدالت نے شہبازشریف خاندان کے خلاف نیب کے دو گواہ ابراہیم ملک اور محمد شریف کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا اور سماعت چار جنوری تک ملتوی کردی۔

کمرہ عدالت میں شہباز شریف نے نواز شریف اور سلمان شہباز سے فون پر بات بھی کی۔


متعلقہ خبریں