میں نے اپنا استعفیٰ جمع کرا دیا، وزیراعلیٰ سندھ

سندھ: کورونا وائرس کے مزید 316 کیسز رپورٹ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ میں نے اپنا استعفیٰ جمع کرا دیا ،اپنے ممبران کی بات پر لبیک کہیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم اپنے استعفے پارٹی لیڈر شپ کو جمع کرا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اوپن ایریا میں کورونا کا پھیلاؤ کم ہوتا ہے،27 تاریخ کو بے نظیر بھٹو کی برسی اوپن ایریا میں ہو رہی ہے، جس میں تمام کورونا احتیاطی تدابیر اختیار کریں گے۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ایک زلفی بخاری کی پریس کانفرنس پر دیکھے بغیر ردعمل نہیں دے سکتا، زلفی بخاری وفاقی کابینہ اجلاس میں بیٹھ نہیں سکتے۔

 پہلے نیا پاکستان بنا اور اب نیا عمران خان بن رہا ، مراد علی شاہ

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں اپنے ایک بیان میں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا تھا کہ پہلے نیا پاکستان بنا اور اب نیا عمران خان بن رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ دو سالوں سے موجود وزیراعظم اصلی نہیں تھا، اللہ کرے کہ اب کوئی اصلی وزیراعظم آئے،عمران خان نے بھی خود مان لیا ہے کہ اب نیا وزیراعظم آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عدلیہ پر الزام لگا رہے ہیں کہ وہ سستی کر رہی ہے، امید ہے عدلیہ اس بیان کا نوٹس لے گی۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ پروڈکشن آرڈر دینا وزیراعظم کا کام ہی نہیں ہے،وزیراعظم اپنا کام کرے اور اسپیکر قومی اسمبلی کو اپنا کام کرنے دیں۔

پی ڈیم ایم کراچی جلسہ: مراد علی شاہ کا شبلی فراز کو چیلنج

ان کا کہنا تھا کہ ان سب کا مسئلہ یہ ہے کہ اپنا کام چھوڑ کر دوسروں کا کام کرتے ہیں، نہ گھبرانے کا کہنے والے اندر سے گھبرائے ہوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں