سندھ: کورونا سے مزید 27 افراد جاں بحق، ایک ہزار سے زائد متاثر

کورونا وائرس دماغی توازن خراب کر سکتا ہے، تحقیق

فائل فوٹو


کراچی: سندھ میں کورونا وائرس سے مزید 27 افراد جاں بحق جب کہ ایک ہزار 5 متاثر ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں کورونا کی صورتحال سے متعلق بتایا ہے کہ سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 2 لاکھ 489 ہو گئی ہے جب کہ اموات کی تعداد 3 ہزار 379 تک پہنچ چکی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق صوبے میں کورونا کے 731 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جب کہ 86 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مطابق کراچی میں کورونا کے مزید 742 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ کراچی میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 46 ہزار 834 ہوگئی ہے۔

ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 6.61 فیصد ہو گئی

خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 82 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ مزید ایک ہزار 704 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی کل تعداد 9 ہزار 392 تک پہنچ چکی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 60 ہزار 672 ہو گئی ہے۔

پاکستان میں کورونا کے 4 لاکھ 10 ہزار 937 مریض صحتیاب ہو چکے اور 40 ہزار 261 زیر علاج ہیں۔


متعلقہ خبریں